پولیس افسران انصاف کی فراہمی کےلئے ذیادہ وقت تھانے میں گزاریں:آر پی او 

Sep 24, 2022


ملتان(نمائندہ خصوصی) ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے دفتر آ ئے سائلین کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے۔ سائلین نے آ ر پی او کو ملتان ریجن سے متعلقہ تھانوں سے متعلق شکایات درج کرائیں،ان کا کہنا تھا کہ پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل حل کرنا بھی پولیس کے فرائض میں شامل ہے۔ پولیس افسران انصاف کی فراہمی کے لیے ذیادہ وقت تھانے میں گزاریں ،تاکہ دور دراز سے آ ئے سائلین کو دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اور ان کے مسائل فوری حل ہو جائیں۔اس سلسلے میں انہوں نے ضلعی پولیس سربراہان ملتان ، وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔آ خر میں ان کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کے لیے تھانہ بنیادی اکائی ہے۔ لوگوں کے مسئلے تھانے لیول پر حل ہو جائیں تو وہ بالا آ فس کیوں آ ئیں۔ اس لیے آ پ پر لازم ہے کہ تھانے آ نے والے سائلین سے شائستہ رویہ اختیار کریں ۔

مزیدخبریں