وہاڑی سلاٹر ہاو¿س میں جگہ جگہ جانوروں کا فضلہ ،گندگی کے ڈھیر


 وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) سلاٹر ہاو¿س میں جگہ جگہ جانوروں کے فضلہ اور گندگی کے ڈھیر انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کا منہ چڑانے لگے صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میونسپل کمیٹی اور محکمہ لائیوسٹاک کے عملہ کی ملی بھگت سے قصاب اپنی مرضی کی جگہ پر جانور ذبح کرکے محکمہ لائیوسٹاک سے مہریں لگوالیتے ہیں۔قصابوں کی اکثریت اپنی مرضی کی جگہ پر جانور ذبح کرکے رکشہ پر لوڈ کرکے سلاٹر ہاو¿س لے آتے ہیں تاکہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک سکیں اکثر قصاب لاغر اور قریب المرگ مویشی بھی ڈالوں پر لاد کر لاتے ہیں مگر میونسپل کمیٹی کے عملہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ذبح کرکے اوکے کی مہریں لگوا لیتے ہیں میونسل کمیٹی نے عرصہ دراز سے بنے ہوئے سلاٹرہاو¿س کی تعمیر و مرمت کی طرف بھی کبھی توجہ نہیں دی اس کے علاوہ سلاٹرہاو¿س کا رقبہ بہت کم ہے جبکہ قصابوں کی تعداد شہر میں کئی گنا بڑھ چکی ہے اس لئے ٹھینگی ، چکڑالہ ،پپلی اڈہ 47 ڈبلیو بی کے اکثر قصاب سلاٹرہاو¿س آنا پسند ہی نہیں کرتے۔محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ چیک کئے بغیر مہریں لگاتا ہے اور اکثر ڈاکٹر کی بجائے چپڑاسی یا نائب قاصد مہریں لگا کر گوشت اوکے کردیتے ہیں جس کے بدلہ میں قصاب مبینہ طور پر انہیں منتھلی دیتے ہیں، لاغر جانوروں کے گوشت کھانے سے شہری گیسٹرو انٹرائٹس اور دیگر پیٹ کی موذی امراض کا شکار ہورہے ہیں۔
عوامی سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن