راولپنڈی (اکمل شہزاد سے)راولپنڈی میں ایک بار پھر شہری اضافہ بجلی بلوں کی وجہ سے سراپا احتجاج بن گئے، بجلی کے بلوں میں دو ماہ قبل کے ایف پی اے کے نام پرفےول چارجز بھجوا کر بلوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ کر دیا گیا، موجودہ مہنگائی کے دور میں جہاں سبزی اور دالوں کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کر رہے ہیں وہاں پر رہی سہی کسر بجلی کے بل نکال دیتے ہیں ، موجودہ بدترین مہنگائی کی وجہ سے غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو پورا کرنا بھی مشکل ہو چکا ہے، ان خیالات کا اظہار شہریوں نے نوائے وقت سر وے میں اظہار خیال کرتے ہو ئے کیا، شہریوں نے کہا کہ حکمرانوں نے تو غریب آدمی کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کر دےا، مہنگائی کی وجہ سے کاروباراور مزدوری نہیں ہے، ہرروز کے بڑھتے دام اور یوٹیلیٹی بلز نے تو متوسط طبقے کو بری طرح متاثر کیا ہے، انہوں نے کہا اس دور میں سب سے زیادہ سفید پوش افراد پریشان ہیں نہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلا سکتے ہیں اور نہ ہی گھر کے اخراجات پورے کرنے کیلئے وسائل موجود ہیں ، کوئی دکان میں کام کرتا ہے تو کوئی بیکری کے کار خانے میں اس کے باوجود دن رات کام کرکے بھی گھر کا چلانا مشکل ہوا ہے، ہم لوگ مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں ، کھانا پینا کم کردیا ، گھر میں سبزی دال بنانا کم کردیا لیکن بجلی کے بلوں کا کوئی حل نہیں ۔
، اس کو کم کیسے کریں بل جمع نہ کرائیں تو اگلے ماہ ڈبل ہو کر آجاتا ہے پھر میٹر کاٹ دیا جاتا ہے ، حکومت عوام کو دیوار سے لگا کر مہنگائی کے بوجھ میں دبا کر مارنا چاہتی ہے ، حکمران تو امیر لوگ ہوتے ہیں انہیں تو غریب آدمی کی مشکلات کا اندازہ ہی نہیں ہے کبھی ان پر فاقے آئیں کاروبار بند ہو ، گھر کے اخراجات پورے نہ ہوں تو معلوم ہو کہ غریب آدمی کیلئے اس وقت گھر اور بجلی کے بل ادا کرنے میں کس قدر مشکل پیش آ رہی ہے۔
حکمرانوں نے غرےبوں کو دو وقت کی روٹی سے محروم کر دےا، سبزی ،دالوں کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں ، خوراک کم کر دی، بھاری بل کےسے ادا کرےں؟
Sep 24, 2022