راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )پی آئی اے پیپلز یونٹی سی بی اے کے نومنتخب جنرل سیکرٹری سہیل مختار نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے ورکروں کے اعتماد پر پورا اتریں گے ہماری کوشش ہے سب سے پہلے ورکروں کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے اقدامات کر یں،ہمارا سب سے بڑا ٹارگٹ مہنگائی کے اس دور میں مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے جدوجہد کرنا ہے، ہمارے گریڈ ون سے چار تک کے ورکروں کی تنخواہ ایئر پورٹ پر کام کرنے والے دیگر اداروں کے مقابلے میں بہت کم ہیں ، ایوی ایشن، اے ایس ایف یا دیگر ایئر لائنز کے ورکروں کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو پی آئی اے کے ملازمین کی تنخواہ سب سے کم ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اوورسٹافنگ کا وویلا کر کے پی آئی اے سے ورکرز کو نکالا گیا ، پی آئی اے دنیا کی واحد ایئر لائن ہوگی جس میں ورکر کم اور افسران زیادہ ہیں ، دنیا بھر میں تمام ایئر لائنز کو دیکھا جائے تو افسران کی تعداد انتہائی کم ہوتی ہے اور گراﺅنڈ پر کام کرنے والے ورکرز زیادہ ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ قومی ایئر لائن خسارے کا شکار ہے، ایک سوال جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری یونین ہمیشہ سے پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف رہی ہے، ابھی نجکاری کے حوالے سے کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا گیا سوشل میڈیا تک افوائیں چل رہی ہیں پی آئی اے کے ملازمین صرف یہ چاہتے ہیں کہ ایئر لا ئن چلے کیونکہ ایئر لائن بند ہونا کسی کے مفاد میں نہیں ہے، یورپ اور انگلینڈ کی پروازوں کی بندش اور کرونا کے باعث ایئر لائنز کو بہت نقصان برداشت کرنا پڑا ہے حکومت کو چاہیے یورپ پروازوں کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
گریڈ ون سے چار تک کے ورکروں کی تنخواہےںدیگر اداروں کے مقابلے میں بہت کم ہیں ،ورکر کم ،افسران زیادہ ، قومی ایئر لائن کے خسارے کی ےہی وجہ ہے
Sep 24, 2022