34پاکستانی انٹریپرینورز نے علی بابا نیٹ پرینیور ٹریننگ میں تربیت مکمل کر لی

Sep 24, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار) 34پاکستانی انٹریپرینورز پر مشتمل گروہ نے پہلے علی بابا نیٹ پرینیور ٹریننگ (ANT)میں اپنی تربیت مکمل کر لی جس کا انتظام علی بابا گلوبل انیشی ایٹو (AGI)نے جنوبی ایشیا میں ممتاز ای-کامرس پلیٹ فارم اور علی بابا گروپ کے ذیلی ادارے دراز (Daraz)اور ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (TDAP) کے تعاون سے کیا تھا۔علی بابا نیٹ پرینیور گروپ کو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے انٹریپرینورز اور کاروباری راہنماں کو ایسے ٹھوس اور قابل عمل اقدامات سے آگا ہ کرنا تھا جو انھیں ڈیجیٹل اکنامی میں پیش رفت کے قابل بنا سکیں۔ پاکستان میں منعقد کیا گیا یہ افتتاحی پروگرام جولائی 2022 کے وسط سے اگست2022 کے وسط تک جاری رہا اور اس میں ایسے آن لائن کورسز کا احاطہ کیا گیا تھا جو پاکستانی انٹریپرینورز کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔
 تاکہ وہ اپنے کاروبار کو فروغ دے سکیں۔زراعت، ای-کامرس، ہیلتھ کیئر، انفارمیشن اورکمیونیکیشن ٹیکنالوجی (ICT)، لاجسٹکس اور مقامی خدمات پر مشتمل صنعتوں کی وسیع رینج سے تعلق رکھنے والے انٹریپرینیورز کے اس گروہ کا انتخاب ایک جامع طریقہ کار کے ذریعے کیا گیا تھا جس نے اِس تربیتی پروگرام میں شرکت کی اور جس میں روایتی اور ڈیجیٹل کاروباری اداروں کی نمائندگی کی گئی تھی۔ چار ہفتوں سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے اس تربیتی پروگرام کے مختلف سیشنوں میں ان جدید ترین رجحانات اور طریقوں کا احاطہ کیا گیا تھا جو چین کی ڈیجیٹل اکنامی کو نئی شکل دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ، انٹرپرینیورز کوایسے انداز فکر اور فریم ورکس کے بارے میں بھی بتایاگیا جو آج کی ڈیجیٹل اکنامی میں جدید اور کامیاب کاروبار کی تعمیر کے لیے ضروری ہیں۔

مزیدخبریں