اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکےتی چوری اور سٹرےٹ کرائم کی وارداتےں بڑھ گئےں تھانہ آبپارہ کو راجہ راشد علی نے بتایا کہ جی سیون فور میں گھر کے سامنے کھڑی مہران گاڑی IDN-6842کے چاروں ٹائر چوری کرلئے گئے تھانہ کورال کو عرفان یوسف نے بتایا کہ غوری ٹاﺅن میں نامعلوم عورتےں گھرمےں داخل ہوئےں اور طلائی زیورات ، 2ہزار پاﺅنڈز نقدی اور گھڑی چوری کرکے لے گئےں تھانہ لوہی بھیر کو سید ظہیر عباس نے بتایا کہ فیز 4میں مےرے 3لاکھ 25ہزار روپے، 15تولے طلائی زیورات اور موبائل فون چوری کرلئے گئے تھانہ بہارہ کہو کو شاہ فیصل نے بتایا کہ مےرا موبائل فون چوری ہوگےا تھانہ رمنا کو محمد سجاد نے بتایا کہ جی الیون ٹو میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موبائل فون اور 11ہزار روپے چھین لئے تھانہ کرپا کو محمد رضوان نے بتایا کہ شاہین ٹاﺅن میں نامعلوم چوروں نے موٹر واٹر پمپ پلاسٹک پائپ بجلی کی تار اور دیگر سامان چوری کرلیاتھانہ آئی نائن کو جا وید احمد نے بتایا کہ سیون اپ چوک میں نامعلوم افراد نے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرکے موبائل فون اور 29ہزار درہم چھین لئے، تھانہ آئی نائن کو محمد اسلم نے بتایا کہ آئی ایٹ ون میں نامعلوم چوروں نے ٹونٹیاں اور پانی والی موٹر چوری کرلی، تھانہ آئی نائن کو احتشام الحق نے بتایا کہ آئی ایٹ ون میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مجھ سے موٹر سائیکل چھین لیا۔
، تھانہ سبزی منڈی کو محمد اظہر نے بتایا کہ آئی ٹین ٹو میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موبائل فون چھین لیا،8 موٹرسائیکل چوری ہو گئے۔
اسلام آباد مےںوارداتےں بڑھ گئےں، تھانہ لوہی بھیر کی حدود فیز 4میں گھر سے3لاکھ، 15تولے طلائی زیورات، دےگر مقامات سے 8 موٹرسائیکل چوری
Sep 24, 2022