اسلام آباد( وقائع نگار )25صفر کا سالانہ تاریخی مرکزی جلوس امام بارگاہ پیر سید اسلم شاہ سیکٹر ایف 14 مین سروس روڈ ٹھلہ سیداں اسلام آباد سے برآمد ہوا جس میں ہزاروں عشاق اہلبیت وسوگوار ن نے شرکت کی جلوس کی قیادت پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی سجادہ نشین دربار سخی شاہ چن چراغ بادشاہ اور سید شجاعت حسین بخاری نے کی جلوس دربار سخی اجی مبارک شاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا انتظامات سید زین علی حیدر المعروف مون شاہ سید حسنین علی حیدر ایڈووکیٹ سید ذوالقرنین علی حیدر سید وصی علی حیدر ایڈووکیٹ نے کیے جلوس میں سید علی روح العباس موسوی ایڈووکیٹ سید محمد مرتضی موسوی ایڈووکیٹ علامہ بشارت امامی سید قمر حیدر زیدی سید مرتضی عاشق مقصود حسین جعفری سردار عابد حسین خان سید صغیر حسین شاہ کاظمی و دیگر کے علاوہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی وفد نے بھی شرکت کی۔پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی نے کہا کہ اہل بیت کی ڈیوٹی کرنے والے دنیا میں کسی کے محتاج نہیں ہوتے ان پر اس پاک گھرانے کی خا ص عنایت اور عطا ہوتی ہے۔ معروف بزرگ شخصیت سید شجاعت بخاری نے کہا کہ تاریخی جلوس کے انعقاد پر پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی انکے صاحبزادوں سید زین علی حیدر کاظمی سید حسنین علی حیدر ایڈووکیٹ سید ذوالقرنین علی حیدر سید وصی علی حیدر ایڈووکیٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جلوس میں شرکت کرکے روحانی سکون ملا اور دعا ہے کہ یہ سلسلہ بڑھتا رہے آخر میں علامہ سید حسنین علی نقوی نے ملکی ترقی سلامتی قیام امن و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔