کرپیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں عوامی طاقت سے اقتدارمیں آ ئی گی، رضوان شاہ

Sep 24, 2022


اچی(نیوز رپورٹر) پی ایس 127پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رضوان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت میں مصروف ہے آئندہ انتخابات میں بھرپور عوامی طاقت کے ساتھ اقتدارمیں آئیں گے اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے، کراچی میں تنظیم سازی اور دیگر معاملات پر بھی کام کر رہے ہیں کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر لوگ پیپلز پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے اور کراچی کا آئندہ کا میئربھی پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا، ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر استاد سید مسروراحسن سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پی ایس 127کے صدرمحمد اشرف ، یوسی 6کے امیدوار برائے چیئر مین معیزجیلانی، محمد شہزاد و دیگر بھی موجود تھے۔
 رضوان شاہ
 روٹری کلب کی کاوشوںسے جیل ملازمین کے بچوں کا مستقبل بہتر ہو گا، قاضی نذیر احمد
کراچی (نیوز رپورٹر) تعلیم یافتہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیںیہ بات مہمان خصوصی روٹری انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر محمد فیض قدوائی نے روٹری کلب آ ف کراچی نیکسسز کے زیر اہتمام سینٹرل جیل میں پی آئی بی پرائمری اسکول کی افتتاحی اورشجرکاری مہم کے موقع پرکہی اس موقع پر محمد فیض قدوائی نے اسکول کاافتتاح کیا اور پودا لگا کر شجرکاری بھی کی جبکہ اس موقع پرآئی جی قاضی نذیراحمد،ڈی آئی جی جیل ناصر خان ،سابقہ صدر وچارٹرڈ کوثر اسلم ، سید خرم انیس ، سیکریٹری اسلم خالق ، ایجوکیشن چیئر روشن افضل ، عروج ، شانزے حیدر، شازیہ ایڈوانی ، زاہد حمید ، جاوید زیدی اور ڈاکٹر خالد شیخ نامزد پریزیڈینٹ اور دیگر روٹری کلب آف کراچی نیکسسز کے ممبران ، جیل خانہ جات اور ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کا عملہ بھی موجود تھا محمد فیض قدوائی نے روٹری کلب آ کراچی نیکسسز کو اس منصوبے کےلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ سٹی اسکول اور بیکن ہاﺅس کی ٹیچر کے ماسٹر ٹرینر اسکول کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں تعاون کریں گے۔
قاضی نذیر احمد
ڈاکٹر سراج الحق کو ڈائریکٹر میڈیکل سروسز کے ایم سی تعینات ہونے پر مبارکباد 
کراچی (نیوز رپورٹر)کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان خان ، ، ایاز محمد خان ، عدنان محمد خان ،منظر وارثی ، عبدالمنان ، عمرانہ اشفاق، شمعونہ صدف، جمال ناصر، مسرت سلطانہ ، محمد فرحان خان نے ڈاکٹر سراج الحق کو ڈائریکٹر میڈیکل سروسز کے ایم سی تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ انکی صلاحیتوں سے ادارہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔ کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ایڈمنسٹریٹر کراچی کے اس فیصلے کو سراہتی ہے جس سے ادارے میں بہتری آئیگی۔ ڈاکٹر سراج انتہائی محنتی اور تعلیم یافتہ اور عملی کاوش کرنے والے افسر ہیں ۔
ڈاکٹر سراج الحق
مولانا عبدالغفور ندیم شہید کے 
بیٹے صہیب ندیم انتقال کر گئے
کراچی (نیوز رپورٹر) اہلسنت و الجماعت کراچی کے رہنما و مولانا عبدالغفور ندیم کے فرزند صہیب ندیم انتقال کرگئے۔ انہیں ہارٹ اٹیک ہوا اور اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے ۔صہیب ندیم کے والد اوراہلسنت والجماعت کراچی کے امیر مولانا عبدالغفور ندیم کو 14 مارچ 2010 کراچی انو بھائی پارک کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا ۔ جن کے ساتھ ان کا چوبیس سالہ بیٹا معاویہ ندیم موقع پرہی شہید ہو گیا تھا ۔
 صہیب ندیم انتقال

مزیدخبریں