اخبارفروش یونین تحصیل مری کے جنرل سیکرٹری گلستان عباسی،انکے بیٹوں پر تشدد قابل مذمت


 مری (نامہ نگار خصوصی )اخبارفروش یونین تحصیل مری کے جنرل سیکرٹری محمدگلستان عباسی اورانکے بیٹوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔  ایسے میں مری یونین آف جرنلسٹس کے صدر امتیاز الحق ،سیکرٹری جنرل راجہ افضال سلیم ،مری پریس کلب کے صدر عبد الحمید عباسی ،جنرل سیکرٹری یاسر عباسی ، سینئر نائب صدر محمد اخلاق عباسی اور دیگر اراکین نے ملزمان کی جلدگرفتاری کامطالبہ کیا ہے۔ ادھر مری امپروومنٹ ٹرسٹ انتظامیہ نے سکیم کے تمام الاٹیوں کو نقشے فوری جمع کرانے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ تاکہ تمام خالی پلاٹوں پر نقشوں کی فوری منظوری کے بعد تعمیراتی کام کاآغاز ہوسکے۔مری امپروومنٹ ٹرسٹ حکومت پنجاب کی سرکاری ہائوسنگ سکیم ہے جہاں درجنوں بیوروکریٹ ،سیاست دانوں،عسکری افراد اور زندگی کے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ملکیتی پلاٹ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن