واہ کینٹ (نامہ نگار) واہ کینٹ اور خصوصا لالہ رخ میں ڈینگی نے وباء کی صورت اختیار کر لی ہے اور ہر دوسرے گھر میں مریض موجود ہے ۔عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے ذمہ دار محکمے ڈیٹا نہ ہونے اور حقائق سے آنکھیں چرانے کیوجہ سے کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی جارہیں۔کینٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کروڑوں روپے ٹیکس لیتی ہے اب پورے کینٹ کی حدود میں مچھر مار سپرے کرانا محکمہ کی ذمہ داری ہے ۔محکمہ کی غفلت اور عوام سے رابطہ نہ کرتے پر عوام میں شدید غم و غصہ اور خوف وہراس پھیلا ہوا ہے ۔عوامی حلقے بار بار کینٹ بوڑد حکام سے گندگی کے ڈھیر ختم کرنے بند نالے کھولنے علاقہ میں مچھر مار سپرے کرنی کا مطالبہ کر چکے ہیں اور اب مایوس نظر آر ہے ہیں۔