کراچی (نیوز رپورٹر)متدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے16اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن برائے حلقہ این اے 239 کے حوالے سے ملیر ٹان کے مختلف یوسیز میں کارنر میٹنگ کا انعقادکیا گیا۔نامزد امید وار برائے حلقہ این اے 239سید نئیررضا نے ملیر ٹان کے علاقے انڈس مہران،شادمان ٹان، اے 1ایریا، سعودیہ کالونی میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر کراچی جس نے ہمیشہ پورے پاکستان کو سنبھالا ہے اس شہر کے ساتھ کیا سلوک کیا جارہا ہے آپ سب کے سامنے ہے۔ نیئر رضانے کہا کہ ماضی میں 2018 کے انتخابات میں اس شہر میں پاکستان کے دیگر علاقوں سے لوگوں کولاکر ہم سب پر مسلط کردیا گیا تھا جس کا نتیجہ آج ہم سب کے سامنے ہے وہ لوگ جن کا تعلق اس شہر سے نہیں وہ ہمارا درد،ہمارے مسائل کیا سمجھیں گے وہ سیٹ ملنے کے بعد اپنے حلقوں سے غائب رہے اور ہمارے بھائی ہماری مائیں اپنے مسائل کے حل کیلئے در بدر بھٹکتی رہیں کوئی ان کا پرسان حال نہیں تھا۔اس موقع پر ٹان و یوسی کے ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست نامزد بلدیاتی پینل بھی موجود تھے۔
کارنر میٹنگ کا انعقاد