کارکنان الیکشن مہم تیز تر کریں   جیت کتاب کی ہی ہوگی،مولانانورالحق


کراچی (نیوز رپورٹر)جمعیت علماءاسلام ضلع جنوبی کے امیرشیخ الحدیث مولانانورالحق نے کہا ہے کہ کارکنان الیکشن مہم تیز تر کریں اورجے یو آئی کا پیغام کو گھر گھر پہنچانے پر محنت کریں،لیاری سے جیت کتاب کی ہی ہوگی،ضلعی جنرل کونسل کا اجلاس 25ستمبرکو نورمسجد ہزارہ کالونی میں ہوگا، وہ جامعہ محمودیہ میراں ناکہ لیاری میںجمعیت علماءاسلام یو سی تین گلستان کالونی لیاری کی مجلس عاملہ ،مجلس عمومی اورمجلس شوری کے مشترکہ دستوری اجلاس سے خطاب کررہے تھے،اجلاس کی صدارت یوسی امیرحاجی محمدیوسف سرحدی نے کی، جنرل سیکرٹری محمد خان نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔
مولانانورالحق

ای پیپر دی نیشن