حیدرآباد(بیورو رپورٹ)تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی کی ہدایات پر تحریک لبیک پاکستان سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں ٹی ایل پی سندھ کی جانب سے امدادی کھیپ لے کر صوبائی راہنما سلیمان سروری ایڈوکیٹ گذشتہ روز سیہون پہنچے اور امدادی سامان مقامی قیادت کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرہ علاقوں میں خود متاثرین تک پہنچایا اس موقع پر مختلف علاقوں میں متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور بتایا کہ امیر حافظ سعد حسین رضوی نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ جب تک سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کا کام مکمل نہیں ہو جاتا امداد کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھا جائے گا۔
سہون کے متاثرین
پولیس مقابلے میں ڈاکو گرفتار
حیدرآباد(بیورو رپورٹ)سرگرم موٹر سائیکل اسنیچر گروہ کا اہم رکن پولیس مقابلے میں گرفتار CIA پولیس کی نشاندہی پر حسین آباد پولیس کی بچا بند یونٹ نمبر 4 کے قریب سرگرم ڈکیت، اسٹریٹ کرمنل و موٹر سائیکل اسنیچر گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرنے کی کوشش میں مقابلہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ملزم محبوب چانگ زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار ہوا جبکہ ملزم کا ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاگرفتار ملزم محبوب چانگ اس سال کے آغاز میں بھی پولیس مقابلے میں گرفتار ہوچکا ہے ملزم محبوب چانگ نے اپنے ابتدائی بیان میں حیدرآباد کے مختلف مقامات پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی، لوٹ مار اور موٹر سائیکل چھینے کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔
پولیس مقابلے
بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار کرنے سے پولیس کا انکار
کوٹری(نامہ نگار) کوٹری کے علاقہ خدا کی بستی کی رہائشی 9سالہ مبینہ جنسی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے متاثرہ بچی کا والد بچی کولیکر کبھی ایک تھانہ تو کبھی دوسرے تھانہ دہائی دیتا رہا مگر پولیس فریادی کی بات سننے کو تیار نہیں دکھائی دی صحافیوں کے پہنچنے پر متاثرہ بچی کے والد نے بتایا کہ میری بیٹی کو علاقہ کے عرفان ملاح نامی شخص نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے جسکی میڈیکل رپورٹ بھی کرائی ہے مگر پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری بنی ہوئی ہے کبھی کہتے ہیں میڈیکل رپورٹ نہیں آئی تو کبھی کہتے ہیں کہ سائٹ تھانہ جاﺅہم جائیں تو کہاں جائیں ہمیں انصاف کون دےگا۔میڈیا پر نیوز نشر ہونے پولیس میں کھلبلی مچ گئی اور متاثرہ شخص کو مقدمہ درج کرنے اور ملزم گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم آخری اطلاع ملنے تک ملزم گرفتار نہ ہوسکا تھا اور نہ مقدمہ درج ہواہے۔
بچی سے زیادتی