پنڈی گھیب(نامہ نگار) ماہر تعلیم و سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 فتح جنگ ملک محمد مسکین کو ٹرانسفر کر کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پنڈی گھیب(مردانہ)تعینات کر دیا گیا جبکہ ان کے پیش رو شیر افضل خان جو کہ تقریبا دو سال تک مستقل اور ایڈیشنل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پنڈی گھیب اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیتے رہے انکو تبادلہ کر دیا گیا ،ملک محمد مسکین اس سے پہلے بھی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پنڈی گھیب تعینات رہ چکے ہیں اور انکا شمار ضلع اٹک کے بہترین ایڈمنسٹریٹرز میں ہوتا ہے تحصیل پنڈی گھیب کے تعلیمی حلقوں نے ملک محمد مسکین کی پنڈی گھیب تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ محکمہ تعلیم میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کرکے علاقے میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔