جام شورو(نامہ نگار) سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز سندھ (سی آئی ایس ایس ایس) کے ایک وفد نے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر صبا سحر کی قیادت میں ریسرچ آفیسر عبدالصمد، ریسرچ اسسٹنٹ جواد علی شاہ اور ریسرچ اسسٹنٹ سعد عالم کے ہمراہ جامعہ سندھ جامشورو کا تعارفی دورہ کیا۔ سی آئی ایس ایس ایس اور سندھ یونیورسٹی دونوں نے مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور سیمینارز اور کانفرنسوں کی میزبانی سمیت تعاون کے باہمی شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سی آئی ایس ایس ایس نے سندھ یونیورسٹی کے طلباءکو انٹرن شپ اور فیلوشپ کے مواقع فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی،جس سے ان کی تعلیمی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور سندھ میں تحقیق پر مبنی ثقافت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی،ملاقات میں ایم او یو کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں ڈین، فیکلٹی آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر حمد اللہ کاکیپوٹو اورکوآرڈینیشن ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ انٹرنیشنل ریلیشنز، ڈاکٹر عشرت عباسی موجود تھے، سی آئی ایس ایس ایس کے وفد نے ایریا اسٹڈی سینٹر فار ایسٹ اینڈ ساو¿تھ ایسٹ ایشیا کا بھی دورہ کیا اور اس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مکیش کمار کھٹوانی سے بھی ملاقا ت کی ۔
سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے وفد نے جامشورو یونیورسٹی کا دورہ کیا
Sep 24, 2022