گوجر خان مزدور کا بل 1338984روپے حکومت عوام کو زندہ در گور کر رہی 


گوجرخان (عامر وزیر ملک)عمران خان کی حکومت کا دھڑن تختہ کر کے مہنگائی،غربت کے خاتمے کا دعوی لے کر اقتدار میں آنے والوں نے چار ماہ میں ہی عوام کا بھرکس نکال دیا،گوجرخان میں ایک کھوکھے پر محنت مزدوری کرنے والے ظفر محمود نامی شخص کو 1338984 روپے کا بجلی کا بل بھجوا دیا شہری بل دیکھ کر سکتے میں آ گیا سب کچھ فروخت کر دوں بل کی رقم پھر بھی پوری نہیں ہو سکتی یہ حکومت عوام کو زندہ درگور کر رہی ہے تفصیلات کے مطابق نواحی گاں نٹرالی کسوال میں ظفر محمود نامی شخص کا گھر جو گزشتہ چار ماہ سے بند ہے اس بند مکان کا  تین ماہ سے بجلی بل  جمع نہ کرایا چھتیس ہزار روپے بقایا لگ کر آیا جو وہ جمع نہ کرا سکا جس پر واپڈ اہلکار بجلی کا میٹر اتار کر لے گئے اس ماہ اسے تیرہ لاکھ اڑتیس ہزار نو سو چوراسی روپے کا بل بھجوا دیا گیا مقررہ تاریخ کے بعد چودہ لاکھ اکیاسی ہزار سات سو بانوے روپے جمع کرانا ہونگے  متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ حکومت غریبوں پر ظلم بند کرے کاروباری حالات پہلے ہی شدید مندے کا شکار ہیں بڑھتی مہنگائی سے لوگ تنگ ہیں  بچوں کو روٹی کھلائیں کہ بل جمع کرائیں ۔ سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب سے  پی ڈی ایم کا ٹولہ اس ملک پر مسلط ہا ہے مہنگائی نے عوام کے چودہ طبق روشن کر دیئے ہیں  عوام دو وقت کی روٹی سے مجبور ہو گئے ہیں یوٹیلیٹی بلز میں ٹیکسوں کی بھرمار اور آئے روز بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے نے ہر شخص کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ۔ یہی صورتحال جاری رہی تو حکومت شدید عوامی ردعمل کے لیے تیار رہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...