ڈائریا اور ملیریا مزید 2 بچوں کی جان لے گیا

Sep 24, 2022


نوشہرو فیروز/ محراب پور/ ہالانی (نامہ نگاران)نوشہرو فیروز میں ڈائریا (اسہال)، ملیریا وبائی شکل اختیار کر گیا، مزید دو پھول مرجھا گئے، برسات متاثرین کے ریلیف کیمپ میں سہولیات کا فقدان، تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز کے علاقے ٹھارو شاہ میں عبدالجبار سولنگی کی 10 سالہ معصوم بیٹی دعا ڈائریا (اسہال) اور ملیریا کے امراض میں مبتلا ہوکر انتقال کر گئی ، بھریا روڈ کے گورنمنٹ پرائمری اسکول برائے طالبات میں قائم ریلیف کیمپ میں ٹہرے ہوئے گا¶ں فتح محمد ڈوئنرو کے رہائشی عاشق حسین ڈوئنرو کا 9 سالہ بیٹا غلام حیدر ڈوئنرو ملیریا مرض میں علاج کی سہولیات نہ ملنے کے باعث انتقال کرگیا، سماجی تنظیم اسٹاپ کے محمود حسین نیئر اور متاثرہ بچوں کے ورثاءنے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ریلیف کیمپ میں سہولیات کا فقدان ہے کیمپ میں علاج نہ ہونے ہم بچے کو نواب شاہ اسپتال لے گئے جہاں وہ انتقال کرگیا۔

مزیدخبریں