گکھڑمنڈی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنمائوں گکھڑ کے صدر میر مظہر بشیر اور ضلعی جنرل سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ نے کہا کہ یوٹرن ماہر عمران خان نے ایک بار پھر یوٹرن لیتے ہوئے معافی مانگ کر اپنی روایت کو زندہ رکھا انہوں نے عدلیہ سے اپنے کہے گئے الفاظ پر معافی مانگ لی انہوں نے کہا کہ عمران خان جن کاکام ہی ملک میں فتنہ اور فساد پھیلانا رہ گیا ہے اپنے جلسوں میں بھڑکیں مار کر عوام کو بیوقوف بنانے میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب اس فتنہ خان کی چالاکیوں اور ہوشیاریوں سے بخوبی واقف ہوگئے ہیں کیوں کہ عوام سمجھتے ہیں کہ اس وقت ملک میں انتشار پھیلا کر قوم کو آپس میں لڑا کر افراتفری پھیلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جس سے وفاقی حکومت اور پاکستانی عوام اچھی طرح باخبر ہیں اب نا تو حکومت اسے کسی قسم کی کوئی ڈھیل دے گی اور نہ ہی عوام اس کے جھانسے میں آئیں گے۔
عمران خان نے پھر معافی مانگ کر اپنی روایت کو برقراررکھا:مظہر بشیر
Sep 24, 2022