پی ڈی ایم کو ملک وقوم سے کوئی سروکار نہیں:مہر لطیف 


قصور (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما وامیدوار برائے ایم پی اے پی پی 175 قصور مہر محمد لطیف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اقتدار سنبھالنے کا بنیادی مقصد اپنے اوپر کرپشن کیسز ختم کرانا ، نیب آرڈیننس میں ترامیم،اوورسیز پاکستانیز کو حق رائے دہی قانون کو ختم کرنا تھا 13 جماعتوں پر مشتمل سیاسی اتحاد کو ملک وقوم سے کوئی سروکار نہیں نیب آرڈیننس میں تبدیلی سے عوام کو کیا فائدہ ہوگا شہباز شریف اور دیگر سیاستدان ملک وقوم کیساتھ گھنائونا مذاق کر رہے ہیں قوم ریلیف کی متمنی ہے اور یہ لوگ تکلیف دے رہے ہیں قومی معیشت ڈوب رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن