انفورسمنٹ ویمن پراپرٹی رائٹس ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے:خاتون محتسب 

Sep 24, 2022


لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ خاتون محتسب پنجاب کی جانب سے انفورسمنٹ ویمن پراپرٹی رائٹس ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے سیالکوٹ،ملتان، لاہور اورراولپنڈی کے ڈپٹی کمشنرزکو بارہاہدایات کے باوجود ریونیوریکارڈ پیش نہ کرنے اور احکامات پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت نوٹسز جاری کردیئے گئے۔اس بارے میں خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان کا کہنا ہے کہ انفورسمنٹ ویمن پراپرٹی رائٹس ایکٹ پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔

مزیدخبریں