حکومت ٹرانس جینڈر قانون کو مکمل طور پر شریعت کے تابع کرے:شجاع الدین شیخ 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے حکومت ٹرانس جینڈر قانون کو مکمل طور پر شریعت کے تابع کرے۔ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ 2018ء  کے ٹرانس جینڈر قانون کی کئی دفعات قرآن و سنت سے صریحاً متصادم ہیں۔ جس طرح مغرب کی نقالی کرتے ہوئے کسی بھی مرد یا عورت کو اپنی خواہش اور مرضی کے مطابق خود کو ٹرانس جینڈر کے طور پر شناخت کروانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سے ہم جنس پرستی کی راہ کھولنے کی مکروہ سازش واضح طور پر دکھائی دیتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن