انسانی جسم میں غذا‘ نمکیات اور پانی کا توازن رکھنا ضروری: ڈاکٹر مہدی حسن ممتاز

Sep 24, 2022


ملتان (خبرنگار خصوصی) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر سرپرستی ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن میں انسانی جسم میں فلوئڈ اینڈ الیکٹرولائٹ بیلنس کے موضوع پر ایک لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین اور سینئر فیکلٹی ممبران سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ معروف اینستھیزیالوجسٹ اور ایجوکیشنسٹ پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن ممتاز نے فلوئڈ اینڈ الیکٹرولائٹ بیلنس کے موضوع پر ایک مفصل لیکچر دیا ۔ پروفیسر مہدی حسن ممتاز کا کہنا تھا کہ جسم میں غذا, نمکیات اور پانی کے توازن کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے بصورت دیگر جسم کے اہم نظام متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکٹرولائٹ عدم توازن سنگین پریشانیوں کا سبب بھی بن سکتا ہے جیسے کوما اور دورے پڑنا لہٰذا مریضوں کو ڈرپس لگاتے ہوئے ان چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ 

مزیدخبریں