کوٹ رادھاکشن (نمائندہ نوائے وقت ) کوٹ رادھاکشن سے قصور روڈ اور رائیونڈ سے قصور روڈ کے فنڈز کو دوسرے حلقوں میں استعمال کرنے پر احتجاج کیا جائے گا، عوام سے کیے ہوئے وعدوں اور اپنے حلقہ کے سارے ترقیاتی کاموں کوہرصورت پوراکروں گا۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے این اے138 کے ایم این اے بابا ملک رشید احمد خاں نے اپنے ورکروںاور نمائندہ نوائے وقت کوٹ رادھاکشن سے گفتگوکرتے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تحصیل کوٹ رادھاکشن میں اپنے چارسالہ اقتدارمیں کوئی ایک بھی ترقیاتی منصوبہ نہ بنوایاہے ۔آخر میں ان کا مزید کہنا تھا کہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلی حمزہ شہباز شریف کامشکور ہوں جنہوں نے میرے کہنے پر مجھے میرے حلقے کے لیے فنڈزدیئے تھے۔