مظفرگڑھ(نامہ نگار)گزشتہ روز ایکسیئن میپکو ڈویژن کوٹ ادو عبدالواحد نے جامع مسجد فقیریہ قصبہ گجرات میں کھلی کچہری لگائی جس میں صارفین نے نئے کنکشن کی فراہمی،بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع،بلوں کی اقساط،جلنے والے میٹروں کی تبدیلی کی شکایات کی درخواستیں دیں،جن کے حل کے لئے ایکسین میپکو ڈویژن کوٹ ادو نے موقع پر احکامات جاری کئے۔