میلسی (تحصیل رپورٹر ) سابق صوبائی وزیر ایم پی اے جہانزیب خان کھچی کی کوشش سے میلسی کہروڑ پکا روڈ ساڑھے 15 کلو میٹر 24 فٹ کشادہ سڑک کیلئے ایک ارب روپے کا منصوبہ منظور کرلیا گیا اس بارے حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سامحمد جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ اس سڑک کے کناروں پر رہنے والے افراد کو سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی بناپر بڑی پریشانی کا سامنا تھا اور وہاڑی بہاولپور جانے والی ٹرانسپورٹ مشکلات کا شکار تھی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا نظریہ ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جائیں ہم نے اس منصوبے سے میلسی کی عوام کا ایک بڑا مسئلہ حل کر دیا جس سے کہروڑ پکا وہاڑی روڈ پر سفر کرنے والے سہولت پاسکیں گے۔اس موقع پر عالمگیر خان کھچی اور دیگر رہنما موجود تھے ۔
میلسی کہروڑپکا روڈ کی کشادگی کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز منظور
Sep 24, 2022