سیلاب متاثرین کی بحالی تک مانیٹرنگ کاعمل جاری رکھنا ہو گا: حماد مرزا


ملتان(جنرل رپورٹر)سیلاب متاثرین کی امداد اور علاج معالجے اور اسٹیشن واشنگ لائن ریلوے کالونیوں کی صفائی کا جائزہ لینے کیلئے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان حماد حسن مرزا کی سربراہی میں اجلاس کمیٹی روم ڈی ایس آفس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈی ایس صائمہ بشیر ، ڈی سی او شاہد رضا ، ڈویڑنل انجینئر جمشید علی ، ڈی ٹی او محسن علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی لینڈ حاجی محمد اور ملتان ڈویژن کے انسپکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھنا ہو گا سیلاب متاثرین کو امدادی سامان کے ساتھ ساتھ علاج ادویات اور اب رہائشی گھروں کی ضرورت ہے تمام افسران مسلسل متحرک رہیں اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے ملتان ڈویژن کے تمام اسٹیشن ریلوے کالونیوں واشنگ لائن پر صفائی کی صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...