افغانستان کوپاکستان کی برآمدات اگست میں 95.5 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں


اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) افغانستان کوپاکستان کی برآمدات اگست 2022 میں 95.5 ملین ڈالر تک بڑھ گئی، جو اگست 2021 میں 49.86 ملین ڈالر تھی۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ریسرچ ایسوسی ایٹ ساجد علی کیمطابق تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے، برآمد کنندگان کے لیے ویزا میں نرمی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے سے دونوں ممالک کے درمیان نئی تجارت کے حصول میں مدد ملے گی۔دریں اثنا، افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ (اے سی سی آئی) کے نائب سربراہ خیرالدین میال نے کہا، "افغانستان اور پاکستان کے درمیان کراسنگ پوائنٹس اور بندرگاہوں پر فراہم کردہ سہولیات اور 24/7 سروسز کی وجہ سے، پاکستان سے افغانستان اور افغانستان سے پاکستان کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
،خیر الدین میال نے کہا افغان تاجروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغان اشیائ پر ٹیرف بڑھا دیا ہے۔پاکستان کی جانب سے ہر پھل کے موسم میں جو تازہ پھل برآمد کیے جا رہے ہیں انہیں روک دیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن