سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن نے سی ڈی ایس کے اجراء کے ریگولیٹری فریم ورک کو مطلع کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے رائٹ آفر کے ذریعے کنورٹیبل ڈیٹ سیکیورٹیز (CDS) کے اجراء کے ریگولیٹری فریم ورک کو مطلع کر دیا ہے۔ یہ نیا فریم ورک لسٹڈ کمپنیوں کو بروقت اور کفایت شعاری سے فنڈز اکٹھاکرنے میں مدددے گا۔اس ریگولیٹری فریم ورک سے سرمایہ اکٹھاکرنے  کے لیے ایک نیاطریقہ متعارف کروایا گیا ہیاور اس کیتفصیلی میکانکس بھی بیان کیے گئے ہیں ۔فی الحال، کنورٹیبل ڈیبٹ یا تو پبلک ا فرنگ یا پرائیویٹ پلیسمنٹ کے ذریعے جاری کیا جاتا ہے۔ مذکورہ نئیضابطوں کے تحت، اب لسٹڈ کمپنیاں رائٹ آفر کے ذریعے موجودہ شیئر ہولڈرز کو کنورٹیبل ڈیبٹ  جاری کرکے بھی فنڈز اکٹھا کرسکتی ہیں۔یہ ریگولیٹری فریم ورک  شیئر ہولڈرزکے لیے سرمایہ کاری کا ایک اضافی راستہ بھی فراہم کرے گا ،انہیں منافع کمانے کی اجازت دے گا، اور ڈیبٹ کو شیئر کیپیٹل میں تبدیل کرنے کا اختیار بھی برقرار رکھے گا۔ کنورٹیبل ڈیبٹ سیکورٹیز کے رائٹس کو سیکورٹیز ایکسچینج ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے ذریعے ترک بھی کیا جا سکتا ہے اور اس کی تجارت بھی اسی طرح کی جا سکتی ہے جس طرح اس وقت شئیرزکے لیٹر آف رائٹ کی تجارت ہوتی ہے۔ریگولیٹری فریم ورک کو عالمی سطح پر نافِذ نظام کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاروں کے تحفظ اور جاری کنندگان کے لیے سہولت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ ریگولیٹری فریم ورک  ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر بھی شائع کر دیا گیا ہے ۔
مطلع 

ای پیپر دی نیشن