پاکستان سعودی عرب کیساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، زاہد اکرم 

اسلام آباد(نا مہ نگار)پیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں اور دونوں برادر اسلامی ممالک نے ہمیشہ ہر علاقائی اور بین الاقوامی فورم پر ایک دوسرے کی موقف کی حمایت کی ہے، دونوں اقوام ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہی ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سعودی عرب کے 92ویں قومی دن کے موقع پر اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، شوری کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبد اللہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے تباہ کن سیلاب کے دوران متاثرین کے لئے سعودی مملکت اور عوام کی طرف سے فراہم کی جانے والی فراخدلانہ امداد پر سعودی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔سپیکر نے دونوں برادر اسلامی ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان رابطوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین رابطوں میں اضافے سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور معاشی و سماجی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ۔
 زاہد اکرم 

ای پیپر دی نیشن