حضرو (نمائندہ نوائے وقت ) حکومت پنجاب کی ہدایت اور ڈیٹی کمشنر اٹک ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر حضرو خالد محمود ستی نے ڈینگی مہم کے سلسلے میں تحصیل حضرو کے مختلف مقامات کا جائزہ لیا ایک بلاک فیکٹری کے مالکان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے فیکٹری سیل کر دی اس موقع پر انہوںنے کہا کہ ڈینگی مہم اور عوامی مفاد کے سلسلے میںاس طرح کی کاروائیاں جاری رہیں گی انہوںنے کہا کہ اس حوالے سے تحصیل حضرو میں ٹیمیں متحرک ہو چکی ہیں کسی بھی جگہ پر ڈینگی لاروا پایا گیا تو اس کے خلاف نہ صرف مقدمات درج کیے جائیں گی بلکہ ایسی جگہ کو سیل بھی کر دیا جائے گا انہوںنے کہا کہ ڈینگی کا وار بڑھتا جا رہا ہے جس کی روک تھام کیلئے عوام انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
اسسٹنٹ کمشنر حضرو کی کا رروائی ، ڈینگی لاروا کاسبب بننے والی بلاک فیکٹری سیل
Sep 24, 2022