قانونگو تحصیل آفس محمد ارشاد چیمہ  ریٹائر، اسسٹنٹ کمشنرنے شیلڈ پیش کی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) محمد ارشاد چیمہ قانونگو تحصیل آفس نوشہرہ ورکاں گزشتہ روز اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو گئے اسسٹنٹ کمشنر فروا بتول نے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اہلکار خوش قسمت ہوتا ہے جو اپنی مدت ملازمت خوش اسلوبی سے مکمل کرے اور اسے ساتھی پورے اعزاز کے ساتھ رخصت کریں بیشک محمد ارشاد چیمہ بھی اسی خوش نصیب افراد میں شامل ہے ریٹائر ہونے والے قانونگو محمد ارشاد چیمہ نے کہا کہ میرا ضمیر مطمئن ہے اور میں یہاں سے بہت سی خوبصورت یادیں لے کر جا رہا ہوں تحصیلدار جاوید رفیق، ہاشم سعید، رانا ارشاد صدر انجمن پٹواریاں  مقصود احمد پٹواری، سپریٹنڈنٹ ارشاد عارف چیمہ، سمیت دیگر ریونیو سٹاف نے انہیں دعاؤں کے ساتھ الوداع کیا۔

ای پیپر دی نیشن