نوشہرہ ورکاں: تلخ کلامی پرمخالفین کی فائرنگ سے7 سالہ بچہ زخمی وگر فیملی کے افراد کی معززین نے صلح بھی کرا دی تھی عمران نے رنجش رکھی

نوشہرہ ورکاں+کامونکی( نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے کمسن بچہ شدید زخمی ہوگیا،بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں بڈھا گورائیہ کے محمد رمضان ڈوگرکے بیٹے کا جھگڑا عمران عرف کاکا ڈوگر سکنہ کوٹلی رستم کے ساتھ دو روز قبل ہوا جس کی معززین نے صلح کروادی لیکن عمران نے رنجش دل میں رکھی اور گذشتہ روز عمران نے رمضان کے دروازہ پر پسٹل سے فائر کیا جو کہ موٹرسائیکل پر بیٹھتے ہوئے اسکے سات سالہ ریحان کو پٹ پر لگا جس سے وہ شدید مضروب ہوگیا زخمی ریحان کو ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ورکاں پہنچا دیا گیا ہے ،جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا ،تتلے عالی پولیس مصروف تفتیش ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن