عمران خان فسادات کراکے ملک توڑنا چاہتے ہیں: عصمت انصاری 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اورسابق چیئرمین ،صدر ن لیگ پی پی 57لالہ عصمت انصاری نے کہا ہے کہ انہو ں نے کہا کہ عمران خان فسادات کراکے ملک توڑنا چاہتے ہیں، وہ جو عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔ عمران خان سیاستدان نہیں لاڈلا ہے،عمران خان کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے گریبان پکڑتے ہیں اور جب بات نہیں بنتی تو پائوں پڑ جاتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ آج بھی یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ طاقتور کیلئے ایک قانون اور کمزورکیلئے دوسرا قانون ہے ریاستی اداروں، ججز، پولیس افسروں کو دھمکیاں دی گئیں لیکن بار بار معافی مانگنے کا کہا گیااگر قانون یہی ہے تو پھر توہین عدالت اور اسی نوعیت کے کیسز کا فیصلہ ہر ایک کیلئے یہی ہونا چاہئیے۔ انہو ں نے کہاکہ یوسف رضاگیلانی ،دانیال عزیز، نہال ہاشمی اور طلال چوہدری کو معافی مانگنے کے باوجود نااہل کیا گیا۔
ایک ہی نوعیت کے کیسز میں دو قسم کے فیصلوں سے یہی تاثر دیا جارہا ہے کہ طاقتور اور کمزور کیلئے الگ قانون ہیں۔

ای پیپر دی نیشن