کراچی (نیوز رپورٹر) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے عوام کی تکالیف لفظوں میں بیان نہیں کی جاسکتی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے سندھ حکومت تنہاں اتنی بڑی آفت کا مقابلہ نہیں کرسکتی یہ بات انہوں نے پاکستان پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کی جانب سے شکارپور کے سیلاب زدگان کے لیے دی جانے والی امداد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوے کہی امتیاز شیخ نے کہا کہ کراچی کے عوام ، تاجروں اور صنعت کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو دل کھول کر اپنے مصیبت زدہ بھایوں کی مدد کررہے ہیں امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سنا ہے عمران خان نے مبینہ طور پر سیلاب زدگان کے نام پر 13ارب روپے جمع کیے ہیں متاثرین کے نام پر مبینہ فنڈ ایک مرتبہ پھر سیاست پر لگ رہا ہے فنڈ تو فنڈ عمران خان یا ان کی پارٹی کا کو رہنما سیلاب زدگان کے درمیان نظر نہیں آیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے ہی لوگوں سے خطرات لاحق ہے ان کو جتنا خوف اپنے اندرونی حواریوں سے ہے اتنا مخالفین سے نہیں عمران صرف جلسوں میں لفظی گولہ باری کرتے ہیں وقت پڑنے پر گھٹنے ٹیک کر معافی مانگنے میں دیر نہیں لگاتے یہ یوٹرن کا ماہر ہے سیلاب زدگان کے نام پر اووسیز پاکستانیوں سے مل بٹور کر ریاست کے خلاف استعمال کررہا ہے
امتیاز شیخ