ٹرانس جینڈربل اسلامی تعلیمات سے بغاوت،ابوالخیرزبیر

Sep 24, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر) جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ٹرانسجینڈر بل کی آڑ میں ملک میں ہم جنس پرستی کو تحفظ دینے اور اس کو قانون بنانے کی جو کوشش کی جا رہی ہے یہ سراسر اسلامی تعلیمات سے بغاوت ہے۔جمعیت علماءپاکستان اس انتہائی خطرناک اور غیر اسلامی قانون پر خاموش نہیں بیٹھے گی بلکہ اس کے خلاف عوام میںشعوربیدارکرے گی، پاکستان کے غیور عوام قرآن و سنت کے متصادم کسی قانون کو تسلیم نہیں کریں گے جو دستور پاکستان اور قرار داد مقاصد کی صریح نفی ہے۔ یہ باتےں انہوں نے جے یوپی کی جانب سے منائے گئے یوم احتجاج کے موقع پر جامع مسجد نورانی گلشن کنیز فاطمہ کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ قبل ازیں قائد جمعیت علمائے پاکستان ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر نے جے یوپی کراچی کے جنرل سیکریٹری محمدشکیل قاسمی کے ہمراہ دارالعلوم حنفیہ خیرالمعادکیٹل کالونی کراچی کادورہ کیااور مہتمم خطیب اہلسنّت مفتی غلام یاسین گولڑوی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر نائب مہتمم علامہ غلام غوث گولڑوی،علامہ ریاض احمدگولڑوی ودیگر بھی موجودتھے۔
صاحبزادہ ابوالخیر

مزیدخبریں