7 دہائیوں تک تخت نشین رہنے والی ملکہ الزبتھ دوم کی قبر کی تصویر جاری کردی گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق 96 سال کی عمر میں انتقال کرنے والی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین لندن میں سرکاری طور پر آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں کی گئی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کی آخری آرام گاہ کی تصویر جاری کردی گئی جس پر سیاہ پتھر کی صلیب نصب کی گئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کی جانب سے جاری کردہ تصویر کے مطابق ملکہ کی قبر پر سیاہ پتھرکے صلیب نصب کی گئی ہے جس پر ملکہ اور ان کے شوہر شہزادہ فلپ کا نام, تاریخ پیدائش اور وفات کے ساتھ کندہ ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ پتھر کے صلیب پر سنہری حرف میں ملکہ الزبتھ دوم، کے نام کے ساتھ ان کے والد کا نام بادشاہ جارج ششم اور والدہ ملکہ الزبتھ کے نام ، تاریخ پیدائش اور وفات کے ساتھ کندہ ہیں۔کنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈسر کیسل میں سینٹ جارج کے چیپل کا حصہ ہے اور اسے ملکہ الزبتھ دوم نے 1962 میں اپنے والد کی تدفین کے لیے بنایا تھا جبکہ اس سے قبل جارج ششم کو1952 میں موت کے بعد قلعے کے شاہی والٹ میں دفن کیا گیا تھا۔