ملتان( نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کے کریک ڈاو¿ن کا حکم دیتے ہوئے 2 ہفتے کیلئے سپیشل مہم کا آغاز کر دیا انہوں نے ہدایت جاری کیں کہ تمام ریجنل اور ضلعی سربراہان اینٹی نارکوٹکس، انٹیلیجنس بیورو اور سپیشل برانچ سے معاونت حاصل کرتے ہوئے اس خصوصی مہم کو کامیاب بنا کر بہترین نتائج حاصل کریں۔ ایڈیشنل آئی جی نے حکم دیا کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے اشتراک سے منشیات کے عادی لوگوں کی نشاندہی کر کے ان کو بحالی مراکز میں داخل کروایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر صبح 9 بجے سے پہلے کارکردگی رپورٹ ساو¿تھ پنجاب پولیس آفس بھجوائیں۔ حکم پر عملدرآمد نا کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ منشیات کنٹرول کے حوالے سے جنوبی پنجاب پولیس آفس میں باقاعدہ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
اے آئی جی