تشدد چوری 3تھانیداروں سمیت 8اہلکاروں کیخلاف مقدمہ کا حکم

کوٹ ادو( خبر نگار ) عدالت نے بلا اجازت رات کی تاریکی میں گھر میں گھسنے،خواتین و مردوں پر تشدد 20 لاکھ روپے سمیت دیگر سامان چوری کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر 2 ایس آئیز سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پل مگسن کوٹ ادو کے زمیندار و ٹھیکیدار شہزاد خان رند نے جسٹس آف پیس ایڈیشنل سیشن جج وسیم انجم کی عدالت میں پولیس تھانہ صدر کے ایس ایچ او محی الدین، اے ایس آئی مقبول احمد،محمد ظفر اور 5 کانسٹیبلوں کے خلاف رٹ دائر کی جسمیں موقف اختیار کیا کی 24،25 مئی کی درمیانی شب مسلح ہو کر بلا وارنٹ و بلا اجازت گھر کا دروازے توڑ کر داخل ہوئے گھر میں موجود خواتین و مردوں پر تشدد کیا گھر سے قیمتی سامان اور 20 لاکھ روپے کیش جو گھر میں نقدی کی صورت میں موجود تھے کو چوری اٹھا کر لے گئے جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے اسوقت کے ایس ایچ او تھانہ صدر محی الدین،2 اے ایس آئیز اور پولیس اہلکاروں پر مقدم درج کرنے کا حکم جاری کردیا ۔
حکم جاری

ای پیپر دی نیشن