ملتان ( سپیشل رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے ججز جسٹس عابد حسین چٹھہ اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر قیصر رضا کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اشفاق احمد کھرل کو طلب کیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر صوبائیسیکریٹری پبلک ہیلتھ سے رابطہ کرکے ان سے پوچھیں کہ ملتان میں مستقل ایم ڈی واسا کب تک تعینات کیا جائیگا اور موجودہ قائمقام ایم ڈی قیصر رضا سے کب اضافی چارج لیا جائے گا۔اس پر صوبائی سیکریٹری نے فوری طور پر ایم ڈی واسا کو ہٹاکر ان کی جگہ سپرنٹنڈنگ انجئینر ظہوراحمد ڈوگر کو لگادیا اور فاضل عدالت کو تحریری احکامات کی کاپی بھجوادی۔ پیٹیشنرز محمد مشتاق وغیرہ نے فاضل بنچ کو بتایا کہ قیصر رضا ایگزیکٹو انجیئر کو راولپنڈی سے ملتان تبدیل کیا گیا۔وہ گریڈ 18 کا ملازم تھا۔اور اسے مانیٹرنگ ڈائریکٹر لگایا گیا بعد ازاں منیجنگ ڈائریکٹر کی پوسٹ خالی ہونےپر اسے ایڈیشنل چارج دیدیا گیا۔ ایڈیشنل چارج تین ماہ سے زائدد مدتکیلئےے نہیں دیا جاسکتا جبکہ وہ اٹھ ماہ سے اس اعلی عہدے پر غیر قانونی طورپر براجمان ہے۔
ایم ڈی واسا
مستقل ایم ڈی واسا کب تک تعینات کیا جائیگا ،ہائی کورٹ کا استفسار
Sep 24, 2022