جلال پور شجاع آباد سڑک تعمیر، سوا 2 ارب لاگت آئےگی، قاسم نون

جلال پورپیروالہ(نامہ نگار)جلال پور سے شجاع آباد سڑک کے منصوبہ کی منظوری، سوا دو ارب لاگت آئے گی. ان خیالات کا اظہار ایم این اے راناقاسم نون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ سڑک کے منصوبہ پر اگلے ماہ کام شروع ہوجائے گا. انہوں نے کہا کہ جلال پور میں 500 ایکڑ اراضی پر نیشنل انڈسٹریل پارک کا قیام بھی جلد عمل میں آجائے گا. انڈسٹریل پارک کے قیام سے روزگار کے بہتر مواقع مل سکیں گے. انہوں نے کہا کہ دریائے چناب پر شہر سلطان اور جلال پور کے درمیان برج کے منصوبے پر کام جاری ہے. اس پل کی تعمیرسے ضلع مظفر گڑھ کو براستہ جلال پور موٹروے سے ملایا جائے گا.انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حلقہ میں جو مسائل ملے ان کو ذمہ داری سے حل کیا. انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن (ن) لیگ کی ٹکٹ پر لڑوں گا اور پی ڈی ایم مجھے بھرپور سپورٹ کرے گی.اس موقع پر رانا شہریار نون ودیگر معززین بھی موجود تھے۔
قاسم نون

ای پیپر دی نیشن