جمہوریت بہترین انتقام سلوگن کے تحت پی ٹی آئی کا راستہ روکیں گے:نوابزادہ افتخار

خان گڑھ ‘شاہجمال(نامہ نگار)تاریخ بہادروں کو یاد رکھتی ہے بزدلوں کو نہیں لیڈر دھمکیاں نہیں بلکہ جدو جہد پر یقین رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار ایم این اے اورپیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و معاون خصوصی وزیراعظم نوابزادہ افتخار احمد خان نے مختلف علاقوں میں جمیل شاہ ،امجد خان میرانی،ملک عبدالرزاق جھانب،ملک وسیم رزاق جھانب کے ہمراہ دورہ کرتے اورفوت شدگان کے ورثاءسے تعزیت ‘ بیمار سپورٹرز کی تیمار داری اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ریاست کے ملازموں کو گالیاں اور دھمکیاں دینا لیڈر کا کام نہیں انہوں نے کہا کہ کہا جارہاہے کہ فتنہ بھٹو کے بعد بڑا لیڈر ہے کوئی انہیں بتائیں بھٹو معافی کی بجائے جان پر کھیل گیا پھر آصف علی زرداری بینظیر بھٹو نے طویل ترین قیدو بند کی صعوبتیں جھیل کر جمہوریت کی جدو جہد جاری رکھی نام نہاد لیڈر اور رفقاءنے آئی ایم ایف پروگرام میں رکاوٹیں ڈالیں پھر سیلاب زدگان کیلئے بیرونی مالی امداد رکوانے کی کوشش کی جس کیخلاف پیپلز پارٹی میدان عمل میں ہے جمہوریت بہترین انتقام ہے کے سلوگن کے تحت اس کا راستہ روکیں گے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ خلاف شریعت کوئی قانون پاس نہیں کر سکتی ٹرانس جینڈر قانون میں سقم ہیں تو وہ ترامیم منظور کر کے دور کر دئیے جائیں گے
نوابزادہ افتخار

ای پیپر دی نیشن