81 فیصد پاکستانیوں نے سیلاب کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں کو قرار دے دیا،گیلپ سروے

70فیصد پاکستانیوں نے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کو سیلاب سے بڑے نقصانات کی وجہ قرار دیا ہے

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 81 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں سیلاب کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں کو قرار دے دیا جبکہ 70فیصد پاکستانیوں نے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کو سیلاب سے بڑے نقصانات کی وجہ قرار دیا ہے۔گیلپ پاکستان کی جانب سے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 80 فیصد عوام نے سیلاب کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال جیسا سیلاب پہلے کبھی نہیں آیا ہے جبکہ 81 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں سیلاب کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں کو قرار دے دیا۔ سروے کے مطابق 70فیصد پاکستانی سیلاب کے باعث مالی نقصانات اور 58فیصد کھیتوں اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصان پر شدید پریشان نظر آئے۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ 70فیصد پاکستانیوں نے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کو سیلاب سے بڑے نقصانات کی وجہ قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...