فیروزوٹواں (قاسم ریاض وٹوسے) فیروزوٹواں میں آٹا نایاب دکاندار آٹا بلیک میںبیچنے لگے دکاندار فیکٹری ملازمین کو آٹابلیک میں دیتے ہیںجب کہ مقامی لوگوں کو آٹا دینے سے صاف انکار کر دیتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق فیروزوٹواں میں دکاندار وں نے آٹے کو بلیک میں سیل کرنا شروع کر دیا شہری جب دوکانوں سے آٹا لینے جاتے ہیں تو دوکان دار کہتے ہیں کہ آٹا نہیں ہے جب فیکٹری ملازمین دکانوں پرجاتے ہیں تو دکاندارا ن کو اپنی من پسند کا ریٹ لگا کر آٹا دے دیتے ہیں دکانداروں کی ان حرکتوں کی وجہ سے جمعہ کی نماز کے بعد اڈا فیروزوٹواں پر احتجاج کیا گیا جس میںمجبور اور غریب عوام کی بھاری تعداد نے شرکت کی احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی حکومت کی ناقص اور عوام دشمن پالیسیوں سے پریشان ہیں اوپر سے دکاندار مصنوعی مہنگائی اور اشیاء خوردونوش کو بلیک میں سیل کرتے رہے توہم کیسے زندگی گزاریں گے۔ ڈی سی شیخوپورہ فیروزوٹواں کا وزت کریں تاکہ عوام آپ کو اپنے غم سنا سکیں ۔