نائیجر میں شدید بارشوں،سیلاب سے 179 افراد ہلاک

Sep 24, 2022 | 15:50

ویب ڈیسک

نائیجر میں جون سے لے کررواں ماہ ستمبر تک ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب کے نیتجے میں مجموعی طور پر179 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔چینی خبر رساں ادارے نے نائیجر کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول پروٹیکشن کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال جون سے ستمبر تک ملک بھر میں ہونے والی شدید بارشوں،سیلاب میں ڈوبنے،مٹی کے تودے گرنے اور کچے مکانات کے منہدم ہونے کے واقعات میں مجموعی طور پر 179افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نائیجرین ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی وزارت نے گزشتہ ہفتے کے دوران زینڈر میں واقع انگوئل زولو کے شہریوں کو 185 تھیلے چاول، 185 تھیلے باجرے اور 166 تھیلے پھلیاں کی فوڈ سپورٹ فراہم کی ہیں۔واضح رہے کہ نائیجر میں گزشتہ سال2021 کے دوران موسم گرما کی شدید بارشوں سیلاب اور دیگر واقعات میں مجموعی طور پر77 افراد ہلاک اور 250331 افراد متاثر ہوئے تھے۔

مزیدخبریں