حضرت  امام حسین کے چہلم کے سلسلے میں اٹھائیس صفر کا سالانہ روایتی جلوس آج ہوگا

 سید الشہداء حضرت  امام حسین کے چہلم کے سلسلے میں اٹھائیس صفر کا سالانہ روایتی جلوس آج ہوگا۔جلوس حویلی ناظم حسین شاہ سے بر آمد ہوگا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام چھ بجے دربار سخی شاہ پیارا چوہڑہڑپال پر اختتام پذیر ہوگا۔جلوس میں ملک بھر سے معروف ماتمی تنظیمیں اور علماء کرام شریک ہونگے،جلوس کے اختتام پر علامہ سید علی اکبر کا ہدایت کربلا  اور مسلمانوں کو درپیش موجودگی چیلنجز کے حوالے سے خصوصی خطاب ہوگا۔جبکہ پاکستان کی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد و یک جہتی کےلئے خصوصی دعا بھی کرائی جائے گی۔تمام مومنین سے شرکت کی استدعا ہے۔

ای پیپر دی نیشن