30سیکنڈز میں 22 جرابیں پہننے کا گینیز عالمی ریکارڈ

 کینیڈا میں 14 سالہ لڑکی نے 30 سیکنڈوں میں 22 جرابیں پہن کر گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا کے شہر کیلگری سے تعلق رکھنے والی کیرولینا کروز کا کہنا تھا کہ انہوں ںے 30 سیکنڈ میں ایک پیر میں زیادہ سے زیادہ جرابیں پہننے کے ریکارڈ کی تیاری کا آغاز جولائی سے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پہلی کوشش میں انہوں نے بھارت کے عارف ابن عبدالحلیم کی جانب سے مئی میں 19 جرابوں کے ریکارڈ کو برابر کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کو بس جرابیں پہننے پر توجہ دینی ہوتی ہے اور بس یہ کام جاری رکھنا ہوتا ہے۔کیرولینا کی آفیشل کوشش، جو ان کی والدہ نے ریکارڈ کی، میں انہوں نے 22 جرابیں اپنے پیر پر چڑھائیں جو ریکارڈ بنانے کے لیے کافی تھیں۔انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے ڈاک میں ان کو ان کا آفیشل سرٹیفکیٹ موصول ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن