پاک انگلینڈٹی 20سیریز:لاہورمیں سیکیورٹی پلان مکمل

لاہور:انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے لاہور نے بھی تمام انتظامات مکمل کرلیے۔لاہور میں ہونے والے میچز کی سیکیورٹی اور ٹریفک پلان بھی ترتیب دے دیا گیا ہے ۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے پاکستان انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور میں منعقدہ تمام میچز،کھلاڑیوں اور شائقین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔غیر ملکی کھلاڑیوں،آفیشلز اور دیگر غیر ملکی سٹاف کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ حاصل ہو گا۔سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔لاہور میں کھیلے جانے والے تینوں میچز کے دوران 08ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات ہوں گے۔ایس پیز ٹیموں کا روٹ چیک کریں۔تعینات نفری کو خود بریف اور ڈی بریف کریں۔سی ٹی او لاہور شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک کے متبادل انتظامات یقینی بنائیں۔تعینات نفری شائقین کرکٹ کے مکمل انخلا تک اپنے ڈیوٹی پوائنٹس نہ چھوڑے۔پاکستان انگلینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز کے دوران 200سے زائد مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے۔سی سی پی او لاہور نے کرائم کنٹرول اور لا اینڈ آرڈر امور کا جائزہ لینے کے دوران تمام ڈویژنل ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پالیسی اور فیصلہ سازی میں چین آف کمانڈ کی مکمل پیروی کریں، محکمے اور کمانڈ کی عزت و احترام میں اضافہ کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ، سیشن کورٹ، ذیلی عدالتوں، نجی و سرکاری چائینز پراجیکٹس اور رہائش گاہوں کا سکیورٹی آڈٹ یقینی بنائیں۔تھانوں میں بائیو میٹرک حاضری،15کی کالز پر اندراج مقدمات،بوگس کالوں کی ویریفیکشن کریں۔

ای پیپر دی نیشن