لاہور:پنجاب پولیس ان ایکشن، کام نہ کرنے والے افسران کو سزائیں دینی شروع کردیں ۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہورافضال کوثر نے ناقص کارکردگی، نااہلی اور ِمس کنڈکٹ پر ایکشن لیتے ہوئے دوایس ایچ اوز کی تنزلی کر دی۔جن افسران کو سزا دی گئی ہے ان میں ایس ایچ او مغلپورہ سب انسپکٹر پاشا عمران اور سابق ایس ایچ او ہربنس پورہ سب انسپکٹر صغیر احمد شامل ہیں دونوں افسران کی اے ایس آئیز کے عہدے پر تنزلی کردی گئی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال احمد کوثرنے کہا کہ عوام کی بلا تفریق خدمت جاری رکھیں گےاور تمام ذمہ داران افسران کو احتساب کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔
پنجاب پولیس ان ایکشن:ناقص کارکردگی پرافسران کوسزائیں دینی شروع کردیں
Sep 24, 2022 | 23:41