لاہور (لیڈی رپورٹر)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ بیورو نے گزشتہ 5سال میں تشدد، زیادتی اور استحصال کا شکار 5000 سے زائد بچوں کو تحفظ فراہم کیا ہے۔ پاکستان مین تقریبا 15لاکھ بچے سڑکوں پر لاوارث موجود ہیں اور اس کی روک تھام کیلئے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔