لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ ربیع الاوّل کی مناسبت سے شہر بھر میں منعقد ہونے والی ریلیوں، جلوسوں، سیمینارزسمیت تمام پروگراموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائےگی۔جلوسوں و ریلیوں کے روٹ پر لائٹنگ کے مناسب انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ سکیورٹی انتظامات پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں امن کمیٹی ممبران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ علامہ شکیل ناصر،مفتی عمران حنفی، قاسم علی قاسمی، حافظ زبیر ورک،عبدالوحید،مفتی عاشق حسین،رانا منان ودیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پولیس افسران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پیچ ورک جلد مکمل کروائیں۔ 12 ربیع الاوّل کے جلوسوں کے منتظمین سے مسلسل رابطہ میں رہیں۔